تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

زندگی بھر خدمت کرنے والے بزرگ پنشن کیلئے طویل انتظار پر مجبور

جنگ نیوز -
کراچی …ملک وقوم کی خدمت کرنے پرخراج تحسین کے حقدار2011 کے آنے کے بعد بھی اپنے جائز حقوق کیلئے دھکے کھانے اور لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے ہوکر پنشن لینے پر مجبور ہیں۔پاکستان میں ساٹھ سال کی عمر میں ریٹائر ہونے کے بعد پنشن کا حصول2011 میں اتنا مشکل ہوگا یہ تو کسی نے سوچا بھی نہیں تھا۔وفاقی دارلحکومت اسلام آبادمیں بھی لوگ صبح فجر کی نماز کے بعد سے ہی بنکوں کے سامنے جمع ہیں۔پشاور میں بھی لمبی لمبی قطاریں قطاریں لگیں جہاں خیبر ایجنسی اور دوسرے علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگ پنشن حاصل کرنے آتے ہیں۔لاہور میں ریلوے کے ریٹائرڈملازمین آج صبح پنشن کے حصول کیلئے نیشنل بنک پہنچے تو بنک کے باہرمعذرت کا بورڈ دیکھ کر مشتعل ہوگئے۔ کراچی میں پنشن کے حصول میں بزرگ افراد کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،بیماری اور ناتوانی کے باوجود یہ عمر رسیدہ افراد بذاتِ خود پنش لینے آتے ہیں اور بنکوں تک پہنچنے کیلئے بھی شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن کے قریب بنک کے سامنے کھڑے لوگوں کا کہنا تھا کہ انھیں پنشن کے حصول میں مشکلات کاسامناہے اورکئی کئی گھنٹے قطارمیں کھڑے ہوکرانتظارکرناپڑتا ہے اورمتعددبارکیش ختم ہوجاتا ہے اورایک دوسرے دن کیلئے انتظارکرناپڑتا ہے ۔ملتان میں بھی پنشنرز ہر ماہ جنرل پوسٹ آفس اور بنکوں کے باہر جمع ہوتے ہیں اور پنشن کے حصول کیلئے کئی کئی گھنٹے انتظار کرتے ہیں عام طور پر کوئی خصوصی عملہ موجود نہیں ہوتا جو انہیں پنشن کی فوری فراہمی کو یقینی بنائے۔ان تمام مشکلات کے برعکس اسٹیٹ بنک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لوگوں کے قطار لگانے کے مسائل صرف اس صورت میں حل ہوسکتے ہیں پنشنرز اپنے گھروں کے پاس کسی بھی بنک میں اپنا اکاؤنٹ کھلوالیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.