تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

سندھ ہائی کورٹ: 6 کنٹریکچول افسران کو ایک ماہ کے نوٹس جاری

جنگ نیوز -
کراچی …سندھ ہائی کورٹ میں کنٹریکچول اسٹاف کے متعلق سپریم کورٹ کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے اپنے چھ کنٹریکچول افراد کو ایک ماہ کے نوٹس جاری کردیئے ہیں ۔سپریم کورٹ نے گزشتہ ہفتے پالیسی کے تحت اپنے دو ڈپٹی رجسٹرار حضرات کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ اس پالیسی پر عمل کرتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ کے رجسٹرار نے کنٹرکٹ پر کام کرنیوالے چھ افسران کو ایک ہفتے میں نوٹس جاری کر دیئے ہیں ۔ ان افسران میں ڈائیریکٹر لائیبریری نعیم صدیقی ممبر فنانس وسیم مہدی ایڈیشنل رجسٹرار صفدر جنگ سیکریٹری پروٹوکول مسرور زیدی چیف جسٹس کے ریڈر محمد ہاشم اور ایک اورریڈر محمد شفیق کے نام شامل ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.