5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
شہز ادہ ولیم کی شا دی سبو تا ژ کر نے کے منصو بے کا انکشاف
جنگ نیوز -
لندن…سی ایم ڈی…ایک معتبر بر طا نوی اخبا ر نے انکشا ف کیا ہے کہ شر پسند وں نے شہز ادہ ولیم کی شا دی کی تقریب کو سبو تا ژ کر نے کا منصو بہ تیا ر کر لیا ہے ۔اخبا ر کے مطا بق شر پسند گرو ہوں نے 29اپریل کو شہز ادہ ولیم اور کیٹ کی گا ڑی کے طے شدہ راستے کو بلا ک کر نے اور جلا ؤ گھیر اؤ کے منصوبے تیار کرلیے ہیں اور اس سلسلے میں تین سو شر پسندوں نے دو ما ہ قبل لند ن کے ایک خفیہ مقا م پر ملاقات بھی کی ہے ۔ اس منصو بے کے پہلے حصے میں شر پسندوں کے دس گر وہ اس راستے پر مو جو د اہم عما رات پر قبضہ کر لیں گے جہاں سے شا ہی جو ڑ ے کی گا ڑی کو گزرنا ہو گا ،منصوبے کے پہلے حصے کا نام Operation Dual Power رکھا گیا ہے جبکہ منصو بے کے دو سرے حصے کا آ غا ز شا دی کے دن ہو گا ۔ ا خبا ر کے مطا بق ایک ایسی ای میل کابھی سراغ لگایا گیا ہے جس میں شا ہی جو ڑے کی گا ڑی کے راستے پر کیے جا نے والے ہنگا موں کے مقاما ت کی نشاندہی کی گئی ہے اور Green and Black Cross نامی گر وہ اس مقصد کے لیے نوجوانوں کی خفیہ تربیت بھی کر رہا ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل برطانوی ائیر لا ئن اور ریلو ے بھی شا ہی شا دی کے دن ہڑ تا ل کااعلا ن کر چکے ہیں ۔