تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

میکسیکن حسینہ عالم زیمنینا نوارتے کے بھارت میں سیر سپاٹے

جنگ نیوز -
آگرہ …میکسیکو سے تعلق رکھنے والی حسینہ عالم ان دنوں بھارت کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے محبت کی حسین یادگار تاج محل کا دورہ کیا ۔ موجودہ مس یونی ورس اور میکسیکو کی خوبصورت حسینہ زیمینیا نیوارتے بھارت کے دس روزہ دورے پر ہیں جہاں وہ بھارت کے عوام میں یہ شعور بیدار کرنے کی مہم پرہیں کہ دوران حمل جنس کا پتہ جلنے کے بعد اگر وہ لڑکی ہو تو بھی اس کی بحفاظت پیدائش کو یقینی بنائیں۔ زیمینیا عوام میں ایڈز کے خلاف آگاہی بڑھانے کے لیے بھی کوشاں ہیں۔دنیا کے سات عجوبوں میں شامل تاج محل دیکھنا زیمینیا کی ذاتی خواہش تھی ۔ بھارت کے دورے میں وہ اسپتالوں، اسکولوں میں جائیں گی اور واکس میں شرکت کریں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.