5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
قطر:دنیا کی سب سے کفایت بخش گاڑی نمائش کے لیے پیش
جنگ نیوز -
دوحہ…سی ایم ڈی…گاڑیوں کے مشہور برانڈ واکس ویگن نے دوحا میں جاری قطر موٹر شو میں دنیا کی سب سے کفایت بخش گاڑی نمائش کے لیے پیش کردی ہے۔XL1 Super Efficient Vehicleنامی یہ ماڈل انتہائی کم قامت ہے جو1گیلن ڈیزل پر313میل چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔فی میل صرف38گرام کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج کرنے والی اس گاڑی کی توانائی کا حصول800سی سی والے دو سلینڈر ز ڈیزل انجن سے ممکن بنایا جاتا ہے جو ایک الیکٹرک موٹر سے منسلک ہیں۔795کلوگرام وزنی اس دو نشستی گاڑی کی زیادہ سے زیادہ رفتار99میل فی گھنٹہ ہے۔واکس ویگن کے چےئرمین کے مطابق XL1کو برطانیہ اور جرمنی میں بہت جلد مناسب قیمتوں پر فروخت کے لیے پیش کردیا جائیگا۔