5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
امریکا مصری عوام کی جدو جہد میں مداخلت کر رہاہے،ایران
جنگ نیوز -
تہران …ایران نے مصر میں تبدیلی کی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے امریکا پر الزام لگایا ہے کہ وہ مصری عوام کی جدو جہد میں مداخلت کر رہاہے۔ایرانی ٹی وی کے مطابق وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے مصری عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مصر کی غیر مقبول حکومت کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔ان کا کہناتھا کہ وہ تبدیلی کے خواہشمندمصری عوام کی جدوجہدکی قدر کرتے ہیں کیونکہ یہ لوگ انصاف اور آزادی کیلئے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اوریہ کوشش مشرق وسطی پر مثبت اثرات مرتب کریگی۔ایرانی وزیر خارجہ کا کہناتھا کہ تیونس اورمصر کے عوام نے ثابت کردیاہے کہ حکومتوں کو قابو میں کرنیوالے مغربی ممالک کا وقت گزر گیا اب عوام اپنے طور پر فیصلے کرنے میں آزاد ہیں۔انہوں نے مصرکی صورتحال پر امریکا پر تنقید کی اور کہا کہ ایران اس معاملے میں امریکی مداخلت کا مشاہدہ کر رہاہے۔