5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کرم ایجنسی میں انسداد پولیو مہم کیلئے 3ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل
جنگ نیوز -
پارہ چنار…کرم ایجنسی میں دس لاکھ سے زاید بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کیلے3 ہزار سے زاید ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں ۔ پاراچنار میں پولیو مہم کے تین روزہ مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پولیٹکل ایجنٹ کرم ایجنسی سید مصدق شاہ نے کہا کہ رواں سال2011 کو پولیو فری سال کے طور پرمنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کیلے محکمہ صحت کے ساتھ ساتھ قبائل کو بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ تین روزہ مہم کے دوران ایجنسی کے دس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کیلے3118ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،پولیو مہم کا آج دوسرا دن ہے۔