5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
قاہرہ میں الجزیرہ ٹی وی کا آپریشن بند کردیا گیا
جنگ نیوز -
قاہرہ …مصر میں میڈیا پر بھی وقت کچھ اچھا نہیں۔الجزیرہ کے چھ صحافیوں کو گرفتار کرلیا گیا،اور ایک گھنٹے بعد ان کی رہائی عمل میں آئی۔جب کہ قاہرہ میں الجزیرہ کا آپریشن بند کردیا گیا۔مصر میں متحدہ عرب امارات کے نمائندے کے مطابق قاہرہ میں الجزیرہ کے چھ صحافیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ٹوئٹر پرایک صحافی نے پیغام چھوڑا کہ چار فوجی ہمارے کمرے میں داخل ہوئے اور انہوں نے ہمارے کیمرے قبضے میں لے لیے اور ہم فوج کی حراست میں ہیں۔ایک گھنٹے بعد ہی الجزیرہ نے ان صحافیوں کی رہائی کی تصدیق کردی، تاہم پولیس نے ان کے کیمرے واپس نہیں کیے۔میڈیا کے ساتھ اس زور زبردستی کے بعد عربی چینل نے بلاگرز ، شہریوں ، صحافیوں اور کیمرا رکھنے والے ہر شخص سے درخواست کی ہے کہ وہ حالات و واقعات کا آنکھوں دیکھا احوال رپورٹ کی صورت میں چینل کو روانہ کریں۔الجزیرہ کا قاہرہ میں موجود سیٹ اپ، مشہور پادری یوسف ال کراداوی کا انٹرویو نشر ہونے کے بعدبندکردیا گیا تھا ،جس میں انہوں نے صدر حسنی مبارک کو ملک چھوڑنے کے لیے کہا تھا۔