5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کوئٹہ سمیت 6اضلاع میں انسداد پولیو مہم آج دوسرے روز بھی جاری
جنگ نیوز -
کوئٹہ…کوئٹہ میں انسداد پولیو مہم آج دوسرے روز بھی جاری رہی اس دوران صوبے کے دیگر چھ اضلاع میں بھی تین روزہ پولیو مہم جاری ہے ۔ بلوچستان کے سات اضلاع میں کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللہ، نصیرآباد،جعفرآباد،چاغی اور ضلع لسبیلہ شامل ہیں،ضلع کوئٹہ میں پولیو مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کیلئے تقریباً8سو82ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ ایک ہزار7سو سے زائد کارکنان اور رضا کار کوئٹہ میں چار لاکھ80ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے ۔ کوئٹہ میں بس اڈوں ، ریلوے اسٹیشن ، ایئرپورٹ اورشہروں کے داخلی و خارجی راستوں میں پولیو ٹیمیں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔