تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ملتان میں جائیداد کے تنازع پر دو ماہ کی بچی کو مبینہ طور پر قتل

جنگ نیوز -
ملتان…ملتان میں جائیداد کے تنازع پر دو ماہ کی بچی کو مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق ملتان کے علاقہ شاہ رکن عالم کے جے بلاک میں دو ماہ کی بچی بختاور کی لاش ملی جس کی والدہ خالدہ شاکر نے الزام عائد کیا ہے کہ بچی کے چچا زبیر اسے لیکر گیا اور مردہ حالت میں واپس لے آیا اس نے یہ سب کچھ مکان خالی کروانے کیلئے اپنی بہن سائرہ کے خاوند حنیف کے ساتھ مل کر کیا ۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے اور بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے نشتر اسپتال بھجوا دی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.