تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

رکوڈک منصوبے کا اصل ریکارڈ پیش نہ کرنے پر عدالت عظمیٰ کااظہاربرہمی

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ میں رکوڈک منصوبہ کے مقدمہ کی سماعت میں بلوچستان کے ایڈووکیٹ جنرل نے تسلیم کیا ہے کہ پراسپیکٹنگ لائسنس دیتے وقت ملک اور قوم کا مفاد مد نظر نہیں رکھا گیا تھا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ہیں کہ آئین کے تحت اجارہ داری کا کسی کو حق حاصل نہیں ۔ چیف جسٹس افتخار چودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بنچ نے رکوڈک کیس کی سماعت کی ، عدالت نے منصوبہ کا اصل ریکارڈ پیش نہ کرنے پر حکومت بلوچستان پر اظہار برہمی کیا ، جسٹس خلیل الرحمن رمدے نے ریمارکس دیئے کہ بلوچستان حکومت نے فزیبلٹی رپورٹ کا قابل اطمینان سطح پر پر جائزہ نہیں لیا، ٹی سی سی کے پاس عالمی ماہرین ہیں، جبکہ حکومت نے پہلی جماعت والے پہلوان بھیجے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عدالت غیرملکی سرمایہ کاری کیخلاف نہیں، معاہدہ کی شفافیت کو دیکھنا ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان نے بتایا کہ فریبلٹی رپورٹ کا جائزہ لینے کی خاطر غیرملکی ماہرین کی خدمات لی جارہی ہیں، ابھی کمپنی کو مائننگ لیز نہیں دی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.