تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

مصباح کی ذمہ دارانہ اننگز، پاکستان نے کیویز کو چوتھے ون ڈے میں پچھاڑدیا

جنگ نیوز -
نییئر…پاکستان نے نیوزی لینڈ کو چوتھے ون ڈے میچ میں دو وکٹ سے شکست دے کرچھ میچ کی سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل کرلی۔مصباح الحق نے 93رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔مک لین پارک میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کی،کیوی ٹاپ آرڈر ایک بار پھر ناکام رہا ،ابتدائی5 وکٹیں79 رنز پر گئیں۔ ایسے میں برینڈن مکلم37 رنزاورجیمز فرینکلن نے62 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ نیتھن مکلم نے بھی کیرئیر کی پہلی نصف سنچری اسکور کی۔ وہاب ریاض نے تین وکٹ لیں۔جواب میں گزشتہ میچ کے ہیرو محمد حفیظ صرف12رنز بناکر آؤٹ ہو گئے،احمد شہزاد نے42 رنز بنائے۔تیسری وکٹ کامران اکمل کی گری وہ20 رنز بنا سکے،اس موقع پر یونس خان اورمصباح الحق نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی اورچوتھی وکٹ پر89 رنز جوڑے، یونس خان42 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے، عمر اکمل دس اور شاہد آفریدی چار رنز بنا سکے۔لیکن مصباح کی ذمہ دارانہ اننگز جاری رہی،ان کا ساتھ عبدالرزاق نے دیالیکن جب کامیابی کے لئے25رنز چاہیے تھے تو رزاق23رنز بناکر آؤٹ ہو گئے فوراً ہی وہاب بھی پویلین لوٹ گئے،اس موقع پر سہیل تنویر نے اپنا رنگ دکھایا اور تین دلکش چوکے لگا کر پاکستان کی نیا پار لگا دی،مصباح93رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے،تو سہیل تنویر کا اسکور14رہا۔پاکستان نے ہدف ایک اوور پہلے حاصل کر کے سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل کر لی ۔مصباح الحق اپنے شاندار کھیل کی بدولت مین آف دی میچ رہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.