5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
امریکا میں میراتھن دوڑ کے دوران شادی
جنگ نیوز -
ہوسٹن …شادی کویادگار بنانے کے لیے لوگ نئی نئی تراکیب کرتے ہیں۔ ایسی ہی ایک کوشش امریکی شہریوں نے کی اورمیراتھن ریس کے دوران شادی کرلی۔ امریکی شہرہوسٹن میں ایک جوڑے نے اپنی شادی کو یاد گار بنا نے کیلئے میراتھن ریس کے دوران شادی کی۔میراتھن ریس کی مناسبت سے زیب تن کیے لباس میں ملبوس اس نو جوان جوڑے نے سیکڑوں افراد کے ساتھ دوڑ شروع کی اور چند منٹوں کا وقفہ لے کر قریبی دوستوں کی موجودگی میں عہدوپیما کر کے شادی کرلی۔شادی کے بعد سب سے مبارک با د وصو ل کرنے کے بعد اس جوڑے نے پھر سے میراتھن کا حصہ بن کر دوڑنا شروع کر دیا۔