تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پشاورمیں دھماکا خیز مواد سے دو گرلز اسکولز کو نقصان

جنگ نیوز -
پشاور…پشاورکے نواحی علاقہ متنی کے دو سرکاری اسکولز میں معمولی نوعیت کے دھماکوں سے عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا۔پولیس کے مطابق پشاور کے نواحی علاقہ ادیزئی اور مریم زئی میں بارودی مواد سے دھماکے کیے گئے اور دو گرلز اسکولز کونقصان پہنچایا گیا۔ پہلا دھماکا ادیزئی پرائمری اسکول برائے طالبات میں کیا گیا، جس سے ایک کلاس روم تباہ ہوگیا، جبکہ دوسرا دھماکا مریم زئی میں گرلزپرائمری اسکول میں ہوا جس سے عمارت کو نقصان پہنچا۔ بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق دھماکے معمولی نوعیت کے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.