5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
تربت: فرنٹیئر کور کی گاڑی پر فائرنگ ، ایک اہلکار جاں بحق
جنگ نیوز -
تربت…تربت کے علاقے گوک دان میں فرنٹئر کور کی گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک اہلکار جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق ایف سی کی گاڑی پر حملہ اس وقت کیاگیا جب ایف سی کی گشتی ٹیم تربت شہر سے باہر جا رہی تھی ، نا معلوم موٹر سائیکل سوار وں نے گاڑی پر فائرنگ کر دی جس سے ایک اہلکار موقع پر جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ۔ایف سی کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے ۔بعد میں ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیااب تک دو افراد کو حراست میں لے لیاگیا ہے ۔