5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پنجاب میں پانچویں جماعت کے پرچے بھی آؤٹ ہونے لگے
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور سمیت پنجاب بھر میں پانچویں جماعت کے امتحانات شروع ہوگئے۔ وہاڑی سمیت مختلف شہروں میں ریاضی کا پرچہ آؤٹ ہونے کی وجہ سے نیا سوالنامہ کئی گھنٹے تاخیر سے امتحانی سینٹرز میں پہنچایا گیا۔پنجاب ایگزامنیشن کمیشن کے زیر اہتمام آج شروع ہونیوالے امتحانات چار فروری تک جاری رہیں گے۔ وہاڑی، بورے والا اور گوجرانوالہ میں پرچہ رات گئے آؤٹ ہو گیا، جس پر نیا سوال نامہ چھپوا کر امتحانی سینٹرز میں بھیجا گیا۔ پرچہ آؤٹ ہونے کی وجہ سے کئی جگہوں پر پیپر دو سے ڈھائی گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا۔ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ کے مطابق دو فروری کو معاشرتی علوم، اسلامیات اور ناظرہ قرآن کے امتحانات لیے جائیں گے۔ ایک ہی روز میں تین امتحانات لیے جانے پر طلبہ اور انکے والدین نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔