تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

سوات میں فوج کی تعداد میں کسی قسم کی کمی نہیں جارہی، آپریشن انچارج

جنگ نیوز -
سوات … انچارج آپریشن راہ راست میجر جنرل اشفاق ندیم نے کہا ہے کہ جب تک سوات کے عوام مطمئن نہ ہوجائیں فوج سوات میں موجود رہے گی۔سوات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل آپریشنل کمانڈر میجر جنرل اشفاق ندیم کا کہنا تھا کہ فوج کے کچھ یونٹس سوات میں اپنا دورانیہ مکمل کرنے کے بعد دوسرے علاقوں کو منتقل ہورہے ہیں جن کی جگہ نئے یونٹس لے لیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ سوات میں فوج کی تعداد میں کسی قسم کی کمی نہیں جارہی ہے۔جنرل اشفاق ندیم کا کہنا تھا کہ جب تک سوات کے عوام سکیورٹی کی صورتحال سے مکمل طور پر مطمئن نہیں ہو جاتے پاک آرمی سوات میں موجود رہے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.