5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
لاہورہائیکورٹ:صدرزرداری کے2عہدے،سماعت3فروری تک ملتوی
جنگ نیوز -
لاہور ...ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس اعجاز احمد چودھری کی سربراہی میں فل بینچ نے صدر آصف علی زرداری کے دو عہدوں کے خلاف درخواستوں پر مزید کارروائی تین فروری تک ملتوی کر دی۔درخواست گزار پاکستان لائرز فورم کے وکیل اے کے ڈوگرز نے آج بھی اپنے دلائل جاری رکھے۔ انہوں نے دنیا کے مختلف ممالک کے صدور کی اہلیت اور عدالتی فیصلوں کے حوالے سے دلیلیں عدالت میں پیش کیں۔ اے کے ڈوگر کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری اپنی کرپشن کی وجہ سے دنیا بھر میں مسٹر ٹین پرسنٹ کے نام سے مشہور ہیں اس لئے وہ صدر کا الیکشن لڑنے کے اہل ہی نہیں تھے۔ اے کے ڈوگر کا کہنا تھا کہ آئینی تقاضہ ہے کہ صدر غیر جانبدار اور وفاق کی علامت ہو، لیکن آصف زرداری اس آئینی تقاضے کو پورا نہیں کرتے اس لئے عدالت صدر آصف زرداری کو عہدہ صدارت سے نااہل قرار دے۔ اے کے ڈوگر کے دلائل جاری تھے کہ عدالت نے مزید کارروائی ملتوی کر دی۔