تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

خیبر پختون خوا اسمبلی میں وزرا کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

جنگ نیوز -
خیبر پختون اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر خوشدل خان نے ایوان میں وزرا کی غیرحاضری کا نوٹس لیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایوان میں نہ آنے پرانھیں نوٹسز جاری کیے جائیں گے۔ڈپٹی اسپیکر خوش دل خان نے ایوان کی صدارت کرتے ہوئے یہ ریمارکس رکن اسمبلی محمد علی کے توجہ دلاؤ نوٹس پر دیئے۔ جس میں کہا گیا کہ وزیر صحت ظاہرعلی شاہ اکثرایوان سے غیرحاضر رہتے ہیں۔ ڈپٹی اسپیکر نے اے این پی اور پی پی پی کے پارلیمانی لیڈروں کواپنے وزرا کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی اسپیکر نے صوبائی وزیر صحت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ موصوف پانچ دنوں سے ایوان نہیں آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قانون کے تحت وزرا ایوان میں آنے کے پابند ہیں۔ اگر وہ حاضر نہیں ہوں گے تو ان کو نوٹسز دیئے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.