تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پشاور کینٹ میں واقع نجی تعلیمی ادارے آج بند رہے

جنگ نیوز -
پشاور…پشاورکینٹ کی حدود میں واقع نجی تعلیمی ادارے سیکورٹی خدشات کے باعث آج بند رہے ۔پشاور صدر، ِڈیفنس اور مال روڈ میں واقع نجی اسکولز کوایک دن کے لیے بند رکھنے کی اطلاع طلبا کے گھروں پردی گئی تھی۔ اوراسکولوں کے گیٹس پر اسکول بند رکھنے کے نوٹسز بھی اویزاں کئے گئے تھے۔اسکول انتظامیہ کے مطابق پیر کے روز پشاور میں ہونے والے دو دھماکوں کے پیش نظر اسکولز بند کیے گئے۔ تاہم کل بدھ سے اسکول دوبارہ کھول دیے جائیں گے۔ پشاور کینٹ کی حدود میں سات نجی اسکول واقع ہیں۔ دوسری طرف آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے مطابق پشاور کے تمام پرائیویٹ اسکولزکی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.