تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کے ایس ای میں اتارچڑھاؤشکار، 100انڈیکس12237پوائنٹس پر بند

جنگ نیوز -
کراچی...کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیاں اتار چڑھاؤ کا شکار ہیں اور انڈیکس12 ہزار چار سو پوائنٹس کی حد برقرار نہ رکھ سکا۔منگل کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا۔ ایک موقع پر انڈیکس بارہ ہزار420 پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا مگر انرجی اور بینکنگ اسٹاکس میں فروخت کے رحجان نے اس مثبت رحجان کو منفی میں تبدیل کردیا۔ کاروبار کے ا ختتام پر کے ا یس ای100 انڈیکس86 پوائنٹس کمی کے بعدبارہ ہزار273 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری حجم13کروڑ شیئرز رہا۔آج سب سے ز یادہ کام لوٹے پاکستان کے شیئرز میں ہواجس کی قیمت10پیسے کمی کے بعد15 روپے24پیسے ہوگئی۔ دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈٰیکس126 پوائنٹس کمی کے بعد گیارہ ہزار896پوائنٹس پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق مندی کا یہ تسلسل مزید ایک دو روز جاری رہ سکتا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.