تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ایم کیوایم کاتاریخی جلسہ عام قومی یکجہتی کااصل مظاہرہ تھا،الطاف حسین

جنگ نیوز -
لندن...متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ جناح گراوٴنڈ عزیزآبادمیں ہونیوالا ایم کیوایم کاتاریخی جلسہ عام قومی یکجہتی کااصل مظاہرہ تھا ۔ انہوں نے یہ بات ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروعزیزآبادپر رابطہ کمیٹی کے ارکان سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ الطاف حسین نے کہاکہ اس تاریخی جلسہ عام نے اصل پاکستان کامنظرپیش کیاجس میں تمام قومیتوں، تمام زبانیں بولنے والے ،تمام برادریوں، تمام مذاہب اورتمام عقائدکے ماننے والے عوام مائیں بہنیں ، بزرگ اور بچے شریک تھے۔انہوں نے جلسہ عام میں لاکھوں کی تعدادمیں شرکت کرکے اسے کامیاب بنانے پر تمام قومیتوں، تمام نسلی،لسانی وثقافتی اکائیوں اورتمام مذاہب اورعقائد کے عوام سے دلی تشکرکااظہارکیااورکہاکہ اس جلسہ عام نے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے اورپورے ملک کے عوام کویکجہتی ، اتحاد، پیاراورامن کاپیغام دیاہے ۔ الطاف حسین نے پاکستان بھر کے حق پرست عوام وکارکنان کواس تاریخی جلسہ عام کی مبارکبادپیش کی اوران سے اپیل کی کہ وہ قومی یکجہتی کے اس جلسہ عام کی تاریخی ، کامیابی اوربخیروخوبی انعقادپر اللہ تعالیٰ کے حضوردورکعت نفل شکرانہ اداکریں ۔ الطاف حسین نے تاریخی جلسہ عام کی کامیابی پررابطہ کمیٹی، تنظیمی کمیٹی، متحدہ آرگنائزنگ کمیٹی ، مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان اورتمام کارکنوں کومبارکبادپیش کی ۔ انہوں نے جلسہ عام کے انتظامات میں حصہ لینے والے ایم کیوایم کے تمام تنظیمی ونگز، شعبہ جات اور کمیٹیوں میں شامل مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے ذمہ داروں و کارکنوں سمیت تحریک کے تمام کارکنوں کودل کی گہرائی سے زبردست شاباش اور خراج تحسین پیش کیا۔






متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.