تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

اردن کے شاہ عبداللہ نے حکومت توڑ دی، معروف بخت نئے وزیراعظم نامزد

جنگ نیوز -
عمان....اردن کے شاہ عبداللہ نے سمیر ریفائی کی حکومت برطرف کردی ہے۔معروف بخت کو ملک کا نیا وزیر اعظم مقرر کیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے نے اردنی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ اردن کے شاہ عبداللہ نے سمیر ریفائی کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے ان کی حکومت اور کابینہ کو برطرف کردیا ہے۔ملک کے سابق فوجی مشیر معروف بخت کو نیا وزیر اعظم مقرر کرکے کابینہ بنانے کی دعوت دی گئی ہے۔صدارتی ترجمان کے مطابق معروف بخت کو ملک میں سیاسی اصلاحات لانے ،سیکورٹی اور امن و امان کی صورتحال بہتر کرنے اور عملی اقدامات کرنے کا ہدف دیا گیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.