5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ریلوے کے کرائے میں اضافیکے بعد20 مسافر ٹرینیں بند
جنگ نیوز -
لاہور...محکمہ ریلوے نے ٹرینوں کے کرائے بڑھانے کے بعد20 مسافر ٹرینیں بند کردی ہیں۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرینوں کی بندش کا فیصلہ ڈیزل کی شدید قلت کے باعث کیا گیا، جس کی وجہ سے بیشتر مال گاڑیاں بھی بند ہیں۔ حکام نے بتایا کہ لمبے روٹس پر ٹرینیں چلتی رہیں گی۔ بند کی والی ٹرینیں کم فاصلے کی ہیں جن میں لاہور سے اوکاڑہ، شورکٹ، پاکپتن اور پشاور جانے اور آنے والی گاڑیاں شامل ہیں۔ ملتان سے کراچی، سمہ سٹہ سے نارووال، سکھر سے خانیوال ، ملتان سے خانیوال ، راولپنڈی سے اٹک اور کوٹری سے روہڑی کے درمیان چلنے والی پسنجر ٹرینیں بھی بند کر دی گئی ہیں۔