تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ایشیائی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتیں 100ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی

جنگ نیوز -
سنگاپور...مصر کی غیر یقینی سیاسی صورت حال کے باعث آج ایشیائی منڈ یوں میں برینٹ نارتھ خام تیل کی قیمت100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کرگئی۔ مصر ، تیل کی پیدوارمیں کوئی اہم مقام نہیں رکھتا مگر سوئز کینال کی باعث ملک اور اس کی سیاسی صورتحال کی اہمیت میں اضافے ہو جاتا ہے۔ سوئز کینال کے ذریعے یومیہ24 لاکھ بیرل تیل کی ترسیل ہوتی ہے، جو کہ ایران یابرازیل کی یومیہ پیداوار کے برابر ہے ۔ ٹریڈنگ کے آغاز پربرینٹ نارتھ سی کروڈ خام تیل مارچ کے سودے 57 سینٹس کمی کے بعد100 ڈالر44 سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ ہوتے دیکھے گئے،جب کہ گزشتہ روز برینٹ نارتھ سی کروڈ کی قیمت101 ڈالرفی بیرل کی سطح پر دیکھی گئی۔ نیو یارک سوئٹ خام تیل مارچ کے سودے22 سینٹس کمی کے بعد91ڈالر97 سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ ہوتے دیکھے گئے۔تجزیہ کاروں کے مطابق مصر کی صورت حال کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے کی توقع کی جاسکتی ہے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.