5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پاکستان کی پالیسی کم از کم ایٹمی دفاعی صلاحیت برقرار رکھناہے، دفتر خارجہ
جنگ نیوز -
اسلام آباد...دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا کے نیوکلیئر ماحول میں پاکستان ایک ذمہ دارانہ اور کم از کم ایٹمی دفاعی صلاحیت برقرار رکھنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ پر رد عمل دیتے ہوئے دفتر کارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو بھارت کے ساتھ اسلحہ کی دوڑ سے بچنے کی ضرورت کا احساس ہے لیکن قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں امن، سلامتی اور استحکام کو بہت اہمیت دیتا ہے، اسی لیے ہمیشہ بھارت سے مذاکرات شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔