تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

3 بھنڈی کھانے سے السر اور جوڑوں کے درد میں آرام آتا ہے، تحقیق

جنگ نیوز -
لندن...ہری بھری بھنڈی اپنے اندر کتنے فوائد رکھتی ہے اس کا پتا حالیہ تحقیق میں چلا ہے کہ بھنڈی کھانے سے ڈپریشن اور جسمانی کمزوری کا خاتمہ ہوتا ہے ۔حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بھنڈی کھانے سے السر اور جوڑوں کے درد میں آرام آتا ہے ۔اس کے علاوہ پھیپھڑوں میں انفیکشن اور گلے کی خرابی بھی بھنڈی کھانے سے دور ہوجاتی ہے ۔بھنڈی وہ واحد سبزی ہے جو اپنے اندر وٹامن سی کی بڑی مقدار رکھتی ہے اور بھنڈی کا زیادہ استعمال کرنے سے کولیسٹرول بھی کنٹرول کیا جاسکتا ہے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.