تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل رانابختیارریمنڈڈیوس کیس سے علیحدہ کرنے پر مستعفی

جنگ نیوز -
لاہور...ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل رانابختیارکوریمنڈڈیوس کیس سے علیحدہ کردیا گیا جس پر رانا بختیار نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ذارئع کے مطابق ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل رانابختیارکوریمنڈڈیوس کیس سے علیحدہ کردیاگیا اورایڈیشنل پراسیکیوٹرجنرل عبدالصمدریمنڈڈیوس کیس میں سرکاری وکیل مقرر کردیا گیا ہے۔ریمنڈ ڈیوس کیس سے علیحدہ کرنے پرڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل رانابختیارنے کیس سے علیحدہ کرنے پراستعفیٰ د ے دیا ۔واضح رہے کہ رانابختیارکوجیونیوزکوخبر دینے پرکیس سے علیحدہ کیاگیا،رانابختیارنے ریمنڈڈیوس کوسفارتی استثناحاصل نہ ہونے کابیان دیاتھا ۔رانا بختیار کاکہنا ہے کہ قانون اورریکارڈکے مطابق بات کی تھی،علیحدہ کرنے پراستعفیٰ دیا،سرکاری گاڑی اورگن مین بھی واپس کررہاہوں۔رانابختیارکے پاس جسٹس جاویداقبال کے والدین کے قتل جیسے اہم مقدمات تھے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.