تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

حج اخراجات کم کرکے2 لاکھ روپے کرنیکی کوشش کررہے ہیں، خورشید شاہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد...سینیٹ کو بتایا گیا ہے کہ حج درخواستیں ، اب جون کی بجائے اپریل سے وصول کی جائینگی جبکہ حج اخراجات کو کم کرکے2 لاکھ روپے کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ سینٹرز نے لاہور میں تین افراد کی ہلاکت کے معاملے پر شدید احتجاج کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ویانا کنونشن سے حاصل استثناکا مطلب ذمہ داری کا مظاہرہ ہے ،لوگوں کو گولیاں مارنا نہیں ۔ مذہبی امور کے وفاقی وزیر خورشید شاہ نے وقفہ سوالات میں بتایاکہ آئندہ سعودی عرب میں ہی رہائش پذیر افراد کو خدام الحجاج تعینات کریں گے ، پارلے منٹرینز کا حج کوٹہ بحال کرنے کی تجویز زیر غور نہیں ہے ۔ لاہورمیں تین افرادکی ہلاکت کے معاملے پررضا ربانی کاکہناتھاکہ قانون سب کیلئے یکساں ہے چاہے ، چمڑی سفید ہو یا سیاہ ۔ اے این پی فرح عاقل نے کہا کہ گذشتہ شب امریکی سفارتخانے میں عشائیے کے تقریب میں امریکی سفیر نے ان سے کہا کہ وہ اپنے اہلکار لے جاسکتے ہیں ،جذباتی ہونے کی ضرورت نہیں ۔ حکومت نے اسٹیٹ بینک کے ترمیمی بل، آئی ڈی بی کی تنظیم نوکے بل پیش کئے، مسلم لیگ ن کی مخالفت پریہ بل قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیئے گئے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.