تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

وزیر اعظم کی مصرسے پاکستانیوں کونکالنے کیلئے طیارہ بھجوانے کی ہدایت

جنگ نیوز -
اسلام آباد...وزیراعظم نے وزارت دفاع کو مصر سے پاکستانی سفارتخانے اور وہاں مقیم خواتین اور بچوں کو نکالنے کے لیے خصوصی طیارہ فوری بھجوانے کی ہدایت کر دی ہے،آنے والے دنوں میں پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کے ذریعے200 پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی نے مصر میں پاکستانی سفارت خانے سے غیر ضروری سٹاف اور وہاں مقیم خاندانوں اور ایسے وزٹرز جو فوری واپس آنا چاہتے ہوں کو وطن واپس لانے کے فوری انتظامات کی ہدایت کی ہے ، وزیراعظم نے ہدایت کی ہے وہ پاکستانی جو خود کو موجودہ مصر کی صورت حال میں خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہوں انہیں پاکستان واپس لانے کے لئے کوششیں کی جائیں ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.