تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

مصر :حکومت مخالف مظاہروں کا8واں دن،ملین مارچ میں لاکھوں کا اجتماع

جنگ نیوز -
قاہرہ....مصر میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ آٹویں روز اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے اور لاکھوں افراد صدر حسنی مبارک کو اقتدار سے بیدخل کرنے کے لیے احتجاج میں موجود ہیں جبکہ دنیا بھر سے مصر کی صورتحال پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔مصر کے صدر حسنی مبارک کو مخاطب کرتے ہوئے ترک وزیر اعظم طیب اردگان نے کہا ہے کہ وہ انھیں مخلصانہ مشورہ دیتے ہوئے مستعفی ہونے کا کہہ رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہر کسی کو مرنا ہے جہاں آخرت میں حساب کتاب ہوگا اس لیے حسنی مبارک کو چاہئے کہ وہ اپنی عوام کی جانب سے ملک میں تبدیلی کی خواہش کا خیر مقدم کریں۔ایرانی وزیر خارجہ علی اکبر صالیحی نے مصری عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مصر کی غیر مقبول حکومت کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔ان کا کہناتھا کہ وہ تبدیلی کے خواہش مندمصری عوام کی جدوجہدکی قدر کرتے ہیں۔امریکی دفتر خارجہ نے مصر سے اپنے تمام غیر ضروری سفارتی عملے کی فوری واپسی کا حکم دیا ہے۔اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے مصر کی صورتحال پر گھری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقتدار کی پر امن منتقلی کا مطالبہ کیا ہے۔چین نے بھی مصر کی کشیدہ صورتحال کے باعث اپنے شہریوں کی ہنگامی واپسی شروع کردی ہے۔تھائی لینڈ اور فلپائن نے بھی مصر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صدر حسنی مبارک کو ملکی مفاد میں مظاہرین کے مطالبات منانے پر زور دیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.