5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
مصرمیں مظاہرے:تاریخی نوادرات کی برباد ی کا خدشہ
جنگ نیوز -
قاہرہ...تیونس کے بعد مصر میں بھی بد عنوانیوں،بیروزگاری اور مہنگائی کے خلاف عوامی احتجاج کا سلسلہ کئی روز سے جاری ہے جس میں ناصرف سینکڑوں افراد جاں بحق بلکہ کئی زخمی بھی ہوچکے ہیں۔جہاں عراقی جنگ کے دوران وہاں چور لٹیروں نے لوٹ مار کا بازار گرم کردیا تھا اور عام عوام کی جان و مال کیساتھ ساتھ ملک کی قیمتی ونوادر اشیاء کو بھی کھلے عام لوٹا گیا اور اب یہی خدشات مصر میں جاری احتجاجی مظاہروں کے دوران ظاہر کیے جارہے ہیں۔مصر کی نوادرات کی سپریم کونسل کے سیکرٹری کے مطابق گذشتہ دنوں بھی لٹیروں نے قاہرہ کے مشہور میوزیم پر دھاوا بول کر وہاں کئی نوادرات کو حفاظتی بکسوں سے نکال کر کر نقصان پہنچایا ہے اور میوزیم میں توڑ پھوڑ کی تاہم وہ وہاں سے کچھ لوٹ کر لیجانے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔