5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
سوئی سدرن میں بھاری معاوضوں پر10 کنسلٹنٹس کی بھرتیاں
جنگ نیوز -
کراچی… زائد ملازمین کے بوجھ تلے دبی سوئی سدرن گیس کمپنی نے بھاری معاوضوں پر10 کنسلٹنٹس کی بھرتیوں کر لیے۔ ایس ایس جی سی ذرائع کے مطابق مختلف سفارشوں، دباو اور ضرورتوں کے باعث یہ بھرتیاں کی گئیں ہیں جس میں کمپنی نے پچھلے سال ریٹائرڈ ہوئے ایک افسر محمد ہاشم کو سب سے زائد یعنی چھ لاکھ روپے ماہانہ پر دو سال کیلئے کنسلٹنٹ بھرتی کیا ہے اور انہیں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر کے مساوی مرتبہ دیا گیا ہے۔اوگرا کے معاملات کو دیکھنے کیلئے کنسلٹنٹ متین خان پانچ لاکھ انیس ہزار روپے جبکہ عبدالرزاق کی خدمات تین لاکھ85 ہزار روپے ماہانہ پر حاصل کی گئیں ہیں۔سوئی سدرن کمپنی کے سینیئر جنرل منیجر مینجمنٹ سروسنز یوسف انصاری نے ان بھرتیوں پر موقف دینے سے گریز کیا جبکہ منیجنگ ڈائریکٹر ایس ایس جی سی بھی کئی مرتبہ رابطے کے باوجود دستیاب نہیں ہو سکے۔سوئی سدرن کمپنی نے1996 میں برطرف تقریبا2500ملازمین پچھلے سال ہی بھرتی کیے ہیں جس کے باعث کمپنی پر مالی بوجھ میں اضافہ ہوا ہے۔