تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لاہور،مسافر ٹرینیں بند کرنے پر مسافروں کا احتجاج

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور میں ریلوے حکام کی جانب سے دس مسافر ٹرینیں بند کرنے کے خلاف مسافروں نے حتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کوئٹہ جانے والی ٹرین جعفر ایکسپریس کو روک دیا۔لاہور ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم چھ پر اوکاڑہ پسنجر ٹرین کے مسافروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کو روک لیا۔ مسافروں نے جعفر ایکسپریس کے آگے دھرنا دیا اور ریلوے حکام کے خلاف نعرے بازی کی۔مسافروں نے جیو نیوز کو بتایا کہ ریلوے حکام نے بغیر نوٹس کے ٹرینوں کو بند کرنے کا اعلان کیا جس کی وجہ سے انہیں شدید پریشانی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ریلوے نے کم فاصلہ کی ٹرینوں کو بحال نہ کیا تو وہ بھر پور احتجاج کریں گے۔اوکاڑہ ٹرین کے مسافروں نے کہا کہ لاہور میں روزانہ ہزاروں افراد آتے ہیں جن میں زیادہ تعداد مزدور طبقے کی ہے انہوں نے کہا کہ اگر ٹرینوں کو بحال نہ کیا گیا تو ہزاروں افراد کا روز گار ختم ہوجائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.