5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پی ایف ایف ریفریز کورس فروری کے دوسرے ہفتہ میں ہوں گے،احمد یار خان
جنگ نیوز -
کراچی …شکیل یامین کانگا…پا کستان فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام پی ایف ایف گراس روٹ ریفریز کورس جو 2تا 7فروری 2011کراچی اور اسلام آباد میں بیک وقت شروع ہونے تھے اب13 قومی انڈر 13فیسٹیول آف فٹبال کے دوران فروری کے دوسرے ہفتہ میں شروع ہوں گے۔ ان چھ روزہ کورسز میں سندھ کے بارہ، بلوچستان کے بارہ، خیبر پختون خواہ کے نو، پنجاب کے نو اور اسلام آباد کے چھ ابھرتے ہوئے ریفریز کی منظوری دے گی جن کی عمر چوبیس سال سے کم اور اٹھارہ سال سے زائد ہوگی۔ پا کستان فٹبال فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری لیفٹیننٹ کرنل (ر) احمد یار خان لودھی کے مطابق پی ایف ایف کلینڈر2011 میں اس قسم کے دو کورسز شامل کئے گئے ہیں تاکہ ملک کے تمام صوبوں و ریجن سے گراس روٹ ریفریز حاصل کئے جائیں۔کورس کو شاندار انداز میں منعقد کرنے کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور48 شرکاء اورآٹھ اسٹینڈ بائی ریفریز کی لسٹ پی ایف ایف کو فراہم کردی گئی ہے۔ پی ایف ایف گراس روٹ ریفریز کورس کے دو ایڈیشن میں متاثر کن پرفارمنس دکھانے والے کوچز اے ایف سی ٹیلنٹ ایکسلریشن ریفریز کورس میں بھی جگہ بناسکتے ہیں اور اگر ان کی کارکردگی سے فیفا اور اے ایف سی کے انسٹرکٹر متاثر ہوئے تو یہ اے ایف سی پراجیکٹ فیوچر پروگرام کا بھی ٹکٹ لے سکتے ہیں۔ چوبیس سال سے کم عمرکے انٹر میڈیٹ ریفریز کو کورس کا حصہ بنایا جائے گا اور ان پر لازم ہوگا کہ وہ نہ صرف فزیکلی و مینٹلی فٹ ہوں بلکہ انھیں انگریزی زبان کی بھی سمجھ ہو پی ایف ایف نے اس شعبہ کو مزید مستحکم کرنے کیلئے اور ملک کے دور دراز علاقوں سے ریفریز حاصل کرنے کی غرض سے گراس روٹ کورس کے علاوہ نیشنل اے گریڈ کورس ، میچ کمشنر/ ریفری اسیسر سیمینار ، فیفا ریفری فزیکل فٹنس ٹیسٹ اور ریفریز ریفریشر کورس بھی رکھا ہے جس کے دوران نامور ملکی ، فیفا / اے ایف سی انسٹرکٹر لیکچر دیں گے ۔