تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

دورہ تھائی لینڈ سے ٹیم میں بہتری آئے گی : طارق لطفی

جنگ نیوز -
کراچی… پاکستان فٹبال ٹیم کے کوچ طارق لطفی نے کہا ہے کہ دورہ تھائی لینڈ سے ٹیم میں بہتری آئے گی اور ہم اس پوزیشن میں آجائیں گے کہ اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں ملائشیا سے ڈٹ کر مقابلہ کریں اور سخت فائٹ دیں گے۔ انہوں نے اولمپک کوالیفائنگ مرحلے سے قبل تھائی لینڈ میں ٹریننگ کیمپ پر پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر اور اے ایف سی ایگزیکٹیو کمیٹی ممبر مخدوم سید فیصل صالح حیات کا شکریہ ادا کیا ہے۔ پی ایف ایف کے سربراہ نے گزشتہ ماہ طارق لطفی کو 15جنوری2011 تا 14 فروری 2012قومی ٹیم کا کوچ مقرر کیا ہے۔ پی آئی اے فٹبال ٹیم کے سابق کھلاڑی اور موجودہ منیجر عمر فاروق، طارق لطفی ان دنوں قومی مین اور ویمنز فٹبال ٹیم کے کوچ ہیں اور ان دنوں اپنے نائب کوچز ناصر اسماعیل، گوہر زمان اور محمد اسلم خان کے ہمراہ ماڈل ٹاوٴن فٹ بال اکیڈمی گراوٴنڈ لاہور میں زور دار پاکستان یوتھ ٹیم بنانے میں مشغول ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تھائی لینڈ کا ٹریننگ کیمپ 6 تا 20 فروری منعقد ہوگا اور اس دوران تھائی لینڈ کی کلبس سے تین میچز اور تھائی لینڈ اولمپک ٹیم سے ایک میچ ہو گا اور ان میچوں سے ہمیں معلوم ہو جائے گا کہ ہم کہاں پر کھڑے ہیں اور ہمیں موقع ملے گا کہ خامیوں کو دور کر سکیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.