5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
اسٹیٹ لائفکا حجم225 ارب روپے سے زائد ہے،شاہد عزیزصدیقی
جنگ نیوز -
کراچی…اسٹیٹ لائف کے چیئرمین شاہد عزیز صدیقی نے کہا ہے کہ کمپنی کا حجم225 ارب روپے سے زائد ہوگیا ہے، سال2010 کے دوران نئے کاروبار میں35 فی صد اضافہ ہوا اور14 ارب روپے کے کلیمز ادا کیئے ہیں۔ کراچی میں میڈیا بریفنگ میں شاہد عزیز نے بتایا کہ2010 کے دوران9 ارب33 کروڑ روپے کی نئی پالیسیاں فروخت کیں جبکہ19 ارب روپے کی پالیسیوں کی تجدید کی گئی۔ اسٹیٹ لائف38 لاکھ پاکستانیوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔ 2010 کے دوران سرمایہ کاری سے20 ارب70 کروڑ روپے اور رئیل اسٹیٹ سے24 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ لائف کے88 فی صد افراد کی انشورنس ان کی زندگی میں مل جاتی ہے اور ادارہ سالانہ تقریباً ساڑھے13 فی صد منافع دے رہا ہے جو کہ سب سے زیادہ ہے۔