5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
افغان جنگ پاکستان کی مدد کے بغیر بھی جیتی جاسکتی ہے، امریکی کمانڈر
جنگ نیوز -
واشنگٹن…افغانستان میں امریکی نائب کمانڈر جنرل ڈیوڈ روڈری گیوز نے کہا ہے کہ پاکستان سرحد پراگر شدت پسندوں کے مراکز ختم کرنے میں ناکام رہا تب بھی افغان جنگ جیتی جاسکتی ہے۔پینٹاگان میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امریکی نائب کمانڈر جنرل ڈیوڈ روڈری گیوز نے کہا کہ امریکا چاہتا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف مزید کارروائی کرے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی شدت پسندوں کے مراکز ختم کرنے کے لیے مدد جاری رکھیں گے کیوں کہ یہ افغانستان میں ہمارے لیے فائدے کا سبب ہوگی۔امریکی جنرل نے کہا کہ موسم بہار میں افغان جنگ میں شدت آئے گی۔انھوں نے مزید کہا کہ طالبان اپنی حکمت عملی میں تبدیلی لاسکتے ہیں اور افغان حکام پر قاتلانہ حملوں میں شدت آنے کا اندیشہ ہے۔