تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ملک کا تعلیمی نظام سوراخوں سے بھری کشتی کی مانندہے،مصطفی کمال

جنگ نیوز -
کراچی …سابق سٹی ناظم کراچی اورایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن سید مصطفی کمال نے کہاہے کہ ملک کا تعلیمی نظام سوراخوں سے بھری ہوئی کشتی کی مانندہے جسے جتنا بھراجائے کم ہی رہے گی۔ انہوں نے یہ بات اے پی ایم ایس او کے تحت این ای ڈی یونیورسٹی میں کتب میلے کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی۔ان کا کہنا تھاکہ حکمران جمہوریت کواپنے حساب سے استعمال کرتے ہیں جبکہ ملک میں ایک ایسا انقلاب آنا چاہیے جہاں عام آدمی کو اپنے لیے فیصلہکرنے کااختیارہو۔سید مصطفٰی کمال نے کہاکہ ملک سے جاگیردارانہ نظام کے خاتمے تک تعلیم میں بہتری نہیں ہوسکتی۔اے پی ایم ایس او کی جانب سے منعقدہ اس کتب میلے میں انجیئنرنگ اور دیگر شعبے سے متعلق کتابیں موجود تھیں،سید مصطفی کمال نے اس موقع پر مزید کہا کہ یہ کتب میلہ ہر مذہب و مسلک کے لوگوں کیلئے ہے یہاں تک کہ سیاسی مخالفین اور انکے گھر والے بھی اس سے مستفید ہو سکتے ہیں۔کتب میلے کاآغازیکم فروری سے ہوچکا ہے جو3 فروری تک جاری رہے گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.