تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ڈرون حملے مددگار ثابت نہیں ہورہے، امیر حیدر ہوتی

جنگ نیوز -
لندن…خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی امیر حیدر ہوتی نے کہا ہے کہ ڈرون حملے دہشت گردی کے خلاف کوششوں میں مدد گار ثابت نہیں ہو رہے ۔ ردعمل میں دہشت گرد پولیس اسٹیشوں اور بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں ۔لندن کے ساوتھ ہال میں پاکستان پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلی امیرحیدرہوتی نے کہا کہ پختون سرزمین پراس وقت غیراعلانیہ تیسری عالمی جنگ لڑی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈرون حملے دہشت گردی کے خلاف کوششوں میں مدد گار ثابت نہیں ہور ہے اور ردعمل میں دہشت گرد عناصر پولیس اور بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ صوبے کے لیے آوازاٹھانا ہر کسی کا بنیادی حق ہے۔ لیکن اس وقت ملک نئے صوبوں کا متحمل نہیں ہو سکتا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.