تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کے ای ایس سی کو گیس کی فراہمی گھٹا کر50 ایم ایم سی ایف ڈی کر دی گئی

جنگ نیوز -
کراچی…زمزمہ اور بھٹ فیلڈز سے کم سپلائی کے باعث کے ای ایس سی کو گیس کی فراہمی گھٹا کر50 ایم ایم سی ایف ڈی کر دی گئی۔یہ بات سوئی سدرن گیس کمپنی ترجمان نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہی۔ انہوں نے بتایا کہ دو گیس فیلڈز میں ہونے والی خرابی کے باعث کے ای ایس سی کو گیس کی گیس سپلائی80 ایم ایم سی ایف ڈی سے کم کر کے40 ایم ایم سی ایف ڈی کر دی گئی ہے۔، ترجمان کے مطابق بھٹ گیس فیلڈ سے گیس سپلائی میں50 ایم ایم سی ایف ڈی کمی کی وجہ ای این آئی کے تحت بھٹ فیلڈ کے کمپریسر میں خرابی تھی، جبکہ زمزمہ گیس فیلڈ میں پاور بریک ڈاون کے باعث آنے والی خرابی دور کر لیے گئی ہے تاہم گیس کی مکمل سپلائی میں کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.