تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

آئی ایم ایف کے وفد کی پنجاب شہباز شریف سے ملاقات

جنگ نیوز -
لاہور…آئی ایم ایف کے وفد نے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس نظام میں موجود خامیاں دور کر کے و غریب پر بوجھ بڑھانے کی بجائے زائد آمدنی والے افراد کو ٹیکس نیٹ میں لایا جانا چاہئیے۔پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ہونے و الی ملاقات میں آئی ایف کے وفد میں عدنان مزاری اور پال روز جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاونت سینیٹر اسحاق ڈار اور رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف نے کی۔ملاقات میں ریفارمڈ جنرل سیلز ٹیکس سمیت پاکستان کی اقتصادی صورتحال اور عالمی مالیاتی ادارے کے تعاون سے جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے زور دیا کہ پاکستان میں ٹیکس اصلاحات کی ضرورت ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے وفد نے مسلم لیگ ن کی قیادت کو آر جی ایس ٹی پر قائل کرنے کی کوشش کی تاہم ن لیگ کی قیادت کا مؤقف تھا کہ پاکستانی عوام پہلے ہی بہت مالی مشکلات کا شکار ہیں ، اب کوئی نیا بوجھ برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.