تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی:جوہر آباد اور شریف آبادسے5 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

جنگ نیوز -
کراچی:جوہر آباد اور شریف آبادسے5 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی…کراچی کے علاقے جوہر آباد اور شریف آباد میں پولیس کی دوکاروائیوں کے دوران 5 ملزمان کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایس پی گلبرگ ٹاؤن عاصم خان کے مطابق جوہر آباد کے علاقے سے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا،جبکہ گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور لوٹا گیا سامان بھی برآمد کرلیا گیا ہے،دوسری کاروائی کے دوران شریف آباد کے علاقے سے اسٹریٹ کرائمزاور موٹر سائیکلیں چھینئے والے گروہ کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا،ایس ایس پی لیاقت آباد ٹاؤن نوید خواجہ کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 چھینی گئی موٹر سائیکلیں ،موبائل فونز اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے،جس کے بعد مزید تفتیش جاری ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.