تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

مصرمیں حکومت مخالف تحریک اپنے نقطہ عروج پر پہنچ گئی

جنگ نیوز -
مصرمیں حکومت مخالف تحریک اپنے نقطہ عروج پر پہنچ گئی

10 لاکھ سے زائد افراد سڑکوں پر،تشدد کا ایک واقعہ نہیں ہوا

قاہرہ…مصرمیں حکومت مخالف تحریک اپنے نقطہ عروج پر پہنچ گئی ۔ منگل کو دس لاکھ سے زائد افراد سڑکوں پر نکلے لیکن تشدد کا کوئی ایک واقعہ بھی نہیں ہوا ۔ ملین مارچ جدید مصر کی تاریخ کا وہ واقعہ ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا ۔ دس لاکھ سے زائد افراد حکومت کے خلاف سڑکوں پر آئے تو صدر حسنی مبارک نے گھبرا کر ستمبر میں اقتدار سے علیحدہ ہونے کا اعلان کردیا ۔ غیرملکی نیوزایجنسی کے مطابق دارالحکومت قاہرہ میں پانچ لاکھ افراد ، اسکندریہ میں چار لاکھ اور دیگر شہروں میں ایک لاکھ دس ہزار سے زائد افراد نے سڑکوں پر مارچ کیا ۔ ان کا مطالبہ تھا کہ صدر حسنی مبارک فوری استعفیٰ دیں ۔ حیران کن بات یہ ہے کہ لاکھوں افراد سڑکوں پر تھے اور سارا دن تشدد کے کسی واقعے کی اطلاع نہیں ملی ۔ تاہم رات گئے اسکندریہ میں مظاہرین پر فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔ عرب ٹی وی کے مطابق فائرنگ حکومت کے حامیوں نے کی جس کے بعد فوجی جوان صورتحال پر قابو پانے کے لئے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ۔ اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نوی پلےNavi Pillay کے مطابق گذشتہ آٹھ روز کے دوران تقریباً تین سو افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ زخمیوں کی تعداد تین ہزار سے زائد ہے ۔ حالات کے پیش نظر مصر سے غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل بھی جاری ہے ۔ امریکا ، برطانیہ ، آسٹریلیا ، روس ، یونان اور چین سمیت دیگر ممالک اپنے شہریوں کو مصر سے نکال رہے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.