تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

جرمن ایتھلیٹ نے ایمپائراسٹیٹ بلڈنگ کی سیڑھیاں چڑھنے کا مقابلہ جیت لیا

جنگ نیوز -
نیویارک ... جرمن ایتھلیٹ تھامس ڈولڈ نے نیویارک میں ایمپائراسٹیٹ بلڈنگ کی سیڑھیاں کم سے کم وقت میں چڑھنے کا مقابلہ مسلسل چھٹی مرتبہ جیت کر نیا رکارڈ قائم کردیا۔26سالہ جرمن اتھلیٹ ایمپائراسٹیٹ بلڈنگ کی ایک ہزار 576 سیڑھیاں محض دس منٹ دس سیکنڈ میں چڑھ عمارت کی 86 ویں منزل پر پہنچا ۔ یہ پہلاموقع ہے کہ کسی ایتھلیٹ نے سیڑھیوں کے ذریعے ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ پر کم سے کم وقت میں چڑھنے کامقابلہ چھٹی مرتبہ جیتا ہے ۔ خواتین کے مقابلے میں آسٹریلیا کی الائس میک این مارا Alice McNamara نے کامیابی حاصل کی ۔ وہ ساڑھے تیرہ منٹ میں سیڑھیاں چڑھ کر اوپر پہنچیں ۔24سالہ ایلائس نے پہلی دفعہ مقابلے میں حصہ لیا تھا ۔ اس غیرمعمولی مقابلے میں دنیا بھر سے سینکڑوں ایتھلیٹس نے شرکت کی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.