تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

حسنی مبارک عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کررہے ہیں، البرادی

جنگ نیوز -
قاہرہ ... مصری عوام اور اپوزیشن رہنماؤں نے صدر حسنی مبارک کی طرف سے آئندہ انتخابات میں حصہ نہ لینے کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے ان کے خطاب کو عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف قرار دیا ہے ۔ دارالحکومت قاہرہ میں التحریر چوک اور دیگر شہروں میں دھرنا دیئے ہوئے لاکھوں مظاہرین نے صدر حسنی مبارک کی تقریر مسترد کردی ۔ عرب ٹی وی کے مطابق مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ صدر مبارک کے فوری استعفیٰ سے کم کسی بات پر راضی نہیں ہوں گے اور مزید ایک دن بھی انہیں اقتدار میں نہیں دیکھنا چاہتے۔ اپوزیشن رہنما محمد البرادی نے حسنی مبارک کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے مایوس کن قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ صدر مبارک ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ محمد البرادی نے کہا کہ ملک کو انارکی سے بچانے کے لئے صدر مبارک کو ہر صورت میں استعفیٰ دینا پڑے گا ورنہ حالات مزید خراب ہوجائیں گے

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.