5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ڈیلاس:آل پاکستان مسلم لیگ کا اجلاس ، ممبر شپ بڑھانے پر غور
جنگ نیوز -
ڈیلاس:آل پاکستان مسلم لیگ کا اجلاس ، ممبر شپ بڑھانے پر غور
ڈیلاس…راجہ زاہد اختر خانزادہ…آل پاکستان مسلم لیگ کا ایک اجلاس زیرصدارت ریجنل کوآرڈینیٹر جاوید صدیقی منعقد ہوا ۔جس میں کور کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی جبکہ ممبر شپ بڑھانے اور ڈیلاس میں آل پاکستان مسلم لیگ کے آفس کے قیام پر غور و خوض کیاگیا اجلاس میں کوآرڈینیٹر جاوید صدیقی نے بتایا کہ APML دن رات ترقی کی منزلیں طے کررہی ہے انہوں نے کہاکہ سابق صدر پرویز مشرف الیکشن سے ایک سال قبل یعنی 2011 میں پاکستان جانے کا ارادہ رکھتے ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ جون 2011 کے آخر میں آل پاکستان مسلم لیگ کا انٹرنیشنل کنونشن نیویارک میں منعقد ہوگا ۔جس میں امریکا ،کینیڈا،یورپ اور مڈل ایسٹ سے عہدیداران اور اراکین نے بھی شرکت کی ۔اجلاس سے آل پاکستان مسلم لیگ کی رہنما ڈاکٹر تسنیم آغا ،ڈاکٹر ارجمند ہاشمی اور دیگرنے بھی خطاب کیا۔