تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ہیوسٹن :غلام محی الدین اور محمد اعظم کو کمیونٹی کیلئے خدمات پر ایوارڈ دیاگیا

جنگ نیوز -
ہیوسٹن ...راجہ زاہد اختر خانزادہ ... اسلامک سوسائٹی آف گریٹر ہیوسٹن کی جانب سیشہر کے صدر عزیز صدیقی نے یونیورسٹی آف کراچی المنائی کے ڈائریکٹر غلام محی الدین چشتی اور محمد اعظم اختر کو گذشتہ 18 سالوں سے کمیونٹی کی بھرپور خدمات کے اعتراف میں ایک پروقار تقریب کے دوران ایوارڈ دیا۔ اس موقع پر غلام محی الدین اور محمد اعظم اختر نے اسلامک سوسائٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ کمیونٹی کے فلاح و بہبود کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ معزز شخصیات کو ایوارڈ ملنے پر یہاں کی مقتدر شخصیات سابق سٹی کونسلر مسرور جاویدخان، اٹارنی سید نیر اظہار، شمشاد ولی، مرزا سلم بیگ، سید طاہر، کنور انجم، عارف کپاڈیا، مون خان، اقرار بیگ اور دیگر نے غلام محی الدین اور محمد اعظم اختر کو مبارکباد پیش کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.