5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پشاور:بڈھ بیر میں دھماکا،6افراد جاں بحق
جنگ نیوز -
پشاور…پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں ٹیلہ بند کے مقام پر ایک دھماکے کے نتیجے میں6افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہوئے جنہیں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا جارہاہے ۔ دھماکے سے ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ دھماکے کے بعد لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ ڈی سی او کے مطابق زخمیوں میں دو خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔