5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
مہمند ایجنسی :فورسز سے جھڑپ میں3اہلکار شہید، 15حملہ آور ہلاک
جنگ نیوز -
پشاور…مہمند ایجنسی کی تحصیل بائی زئی میں شدت پسندوں کے حملے میں 3 سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ سیکورٹی فورسز کی جوابی کاروائی میں 15 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔سرکاری ذرائع کے مطابق مہمند ایجنسی کی تحصیل بائی زئی کے علاقے انارگی پوسٹ پر گذشتہ رات شدت پسندوں نے راکٹوں سے حملہ کیا۔جس کے نتیجے میں 3سیکیورٹی اہلکار شہید اور چار زخمی ہوگئے۔ فورسز نے فوری طور پر شدت پسندوں کے خلاف جوابی کاروائی کی۔ جوابی کاروائی میں 15 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کردیا ہے۔